وزیراعلیٰ کے پی کو آئین و قانون کے دائرے میں تمام سرگرمیوں کی اجازت ہے: شرجیل میمن 

Jan 07, 2026 | 14:08:PM
وزیراعلیٰ کے پی کو آئین و قانون کے دائرے میں تمام سرگرمیوں کی اجازت ہے: شرجیل میمن 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں، بحیثیت وزیراعلیٰ انہیں پروٹوکول دیا جائے گا۔

کراچی پریس کلب میں نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سندھ میں سیاسی سرگرمی کرنے آرہے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو آئین و قانون کے دائرے میں تمام سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’ثانیہ سے شادی ‘‘ سچن ٹنڈولکر  کے گھر خوشیوں کا سماں

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف تحریک انصاف کی طرز سیاست پر اعتراض ہے۔ طالبان کا دفتر کھولنے اور جیل سے طالبان کو رہا کرنے پر اعتراض ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اختلاف اور گالیاں دینے کے علاوہ کیا ہی کیا ہے۔

صحافی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ تعاون کرتی آئی ہے، سندھ حکومت صحافیوں کو درکار ہر مدد فراہم کرتی ہے۔