اپوزیشن کیساتھ سیاسی ڈائیلاگ، جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہیں: رانا ثناء اللہ

Jan 07, 2026 | 10:40:AM
اپوزیشن کیساتھ سیاسی ڈائیلاگ، جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہیں: رانا ثناء اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ، جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے بھی متعدد موقعوں پر کہا کہ فوج کا مینڈیٹ یہ نہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے، مذاکرات سیاسی پارٹیوں میں ہی ہوتے ہیں اور یہ انہی کا مینڈیٹ ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا اس وقت بھی رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کو حاصل ہے  اور اس پر بھی پیش رفت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ، جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے بالکل تیار ہے، اب پی ٹی آئی کی صوابدید ہے کہ وہ ڈائیلاگ کرتی ہے یا نہیں، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں وہ مذاکرات نہیں سٹریٹ موؤمنٹ چلانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی، انارکی اور افراتفری چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا واضح ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بانی کے کہنے پر ادھر اُدھر دوڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال بُری طرح ناکام ہوگی، عوام ان کی ہڑتال کو بُری طرح مسترد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سنجیدہ ، 2026ء پاکستان سے دہشتگردی ختم کرنے کا سال ہوگا:خرم دستگیر

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے مؤقف انتہائی غیر ذمہ دارانہ، قابل مذمت اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔