بھارت میں آر ایس ایس کے انتہاپسند بے لگام، اقلیتوں کی زندگی اجیرن

Jan 07, 2026 | 09:32:AM
بھارت میں آر ایس ایس کے انتہاپسند بے لگام، اقلیتوں کی زندگی اجیرن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بھارت میں آر ایس ایس کے انتہاپسند بے لگام، اقلیتوں کی زندگی اجیرن،راجستھان اور بہار کے خونریز واقعات نے بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا، دی ہندوستان گزٹ نے انتہاپسند مودی کے نام نہاد سیکولر بھارت کی قلعی کھول دی۔

دی ہندوستان گزٹ کے مطابق بہار میں مسلمان مزدور نرشید عالم کو آر ایس ایس کے شرپسندوں نے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا،مظلوم مزدورنرشید عالم کو انتہا پسند ہندوؤں نے ظلم و ستم کا نشانہ بناکر “جے شری رام” اور “بھارت ماتا کی جے” کے نعرےزبردستی لگوائے۔

سماجی کارکن ضیاء الحق نے دی ہندوستان گزٹ کو بتایا کہ نرشید عالم کی حالت نازک ہے اور ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

نرشید عالم  نے ویڈیو بیان کے دوران کہا کہ ہندو انتہا پسندوں نے زبردستی “بھارت ماتا کی جے” اور “جے شری رام” کے متنازع نعرے لگانے کو کہا ۔

برطانوی میڈیا 5 Pillars”کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ایک بزرگ مسلمان کو بھی ہندوتوا نظریہ کے شدت پسندوں نے جھوٹے الزامات لگا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ریاض میں سعودی عسکری افسران سے اہم ملاقاتیں،دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارتی صحافی وقار حسن کے مطابق آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمان شہری کو گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں بنگلہ دیشی قرار دے کر سڑک پر گھسیٹا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی ذاتی جھگڑے یا حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ مودی کی سیاسی پشت پناہی میں شرپسندوں کے ذریعے قتل و تشدد کی منظم سازش ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے پُر تشددواقعات بڑھتے جا رہے ہیں،گودی میڈیامنظم اسلام اور مسلمان دشمنی میں نفرت کی ہندوتوا سیاست پھیلانے میں مصروف ہیں۔