ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ریاض میں سعودی عسکری افسران سے اہم ملاقاتیں،دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Jan 07, 2026 | 09:05:AM
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ریاض میں سعودی عسکری افسران سے اہم ملاقاتیں،دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک فضائیہ کے چیف آف ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد سعودی چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے عسکری تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی سکیورٹی سمیت مختلف مشترکہ چیلنجز پر بات کی۔

 اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی فضائیہ کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں فضائی افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی خرید و فروخت، نادرا نے بڑی مشکل حل کر دی

ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے دیگر عسکری افسران بھی شریک تھے، جنہوں نے دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔