عثمان بزدار ، یار محمد رند ، امین اسلم سمیت 25 لوگ ساتھ ہیں: اعجاز الحق

Jan 07, 2024 | 20:19:PM
عثمان بزدار ، یار محمد رند ، امین اسلم سمیت 25 لوگ ساتھ ہیں: اعجاز الحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، عثمان بزدار ، یار محمد رند ، امین اسلم سمیت 25 لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

فلیٹیز ہوٹل لاہور میں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے پریس کانفرنس کی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، اعجاز الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار ، یار محمد رند ، امین اسلم سمیت 25 لوگ ہمارے ساتھ ہیں، پاکپتن ، سیالکوٹ ، خانیوال  ، سرگودھا ، راجن پور  سمیت دیگر  بہت سے علاقوں کے  لوگ ہمارے ساتھ ہیں، اٹک سے لیکر رحیم یار خان تک لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

اعجاز الحق نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم تھا کہ پاکستان کو نظریاتی ڈگر پر واپس لائیں، ہم نے سوچا کہ ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جو نظریاتی لوگوں کا ہو، جب چارٹر آف ڈیموکریسی ہواتو اسی دن جمہوریت ختم ہوگئی، اس سے یہ تاثر ملا کہ یہاں اب کوئی نظریاتی جماعت نہیں، سب جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی حکومت کا 60 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزہ فری انٹری کا اعلان، کون کونسے ملک شامل؟ اہم خبر آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ مزید جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جلد انہیں بھی شمولیت کی دعوت دوں گا، قومی یکجہتی کے نام سے الائنس بنارہےہیں   تاکہ پولرائزیشن ختم کرسکیں، ہمارا بیانیہ بھی بنے گا ، مشکلات کیا ہیں اس کا حل کیا، مسائل کی نشاہدی بھی کریں گے اور ان کا حل بھی بتائیں گے، ہمارا بیانیہ بھی بنے گا ، مشکلات کیا ہیں اس کا حل کیا، مسائل کی نشاہدی بھی کریں گے اور ان کا حل بھی بتائیں گے، مسائل کا حل نکالنے  کی بجائے ہم ایک دوسرے کو گالی دیتے ہیں۔

اعجاز الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی  اور غربت کو دور کرنے کے لیے ہم یہ کرتے ہیں کہ فلاں کو جیل میں ڈال دو ، فلاں کو نکال دو، ماضی میں سیاسی جماعتوں  کی قیادت مسائل کا حل نہیں نکال سکیں،  پچھلے کوئی ایک ڈیڑھ ماہ سے ہم کچھ دوست آپس میں ملتے رہے ہیں اور کوشش کرتے رہے، جو لوگ آزادانہ یا چھوٹی جماعتوں سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں انکو اکٹھا کیا جائے، اس وقت ضرورت بھی ہے کہ وہ لوگ آئیں جو ملک مشکل سے نکالنا چاہتے ہوں، ملک کو پاکستان کے نظریات کے مطابق چلانا چاہتے ہوں، جو لوگ ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں یا جانا چاہتے ہیں ان کے لئے کوئی روک ٹوک نہیں۔

سربراہ مسلم لیگ ضیاء نے کہا کہ ابھی جماعتیں بیٹھ کر صرف مینیفیسٹو ہی بنارہے ہیں، چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کی بات کرنے والے سب سے غلط بات کرتے ہیں، ان کو نہیں پتہ کہ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کی بات کرنے والوں نے نظریات کو ختم کردیا، پی ایم ایل ن اور پی پی پی پچھلے 16 ماہ ہم نے دیکھا اس ملک پر کتنی مہنگائی اور چیزوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، پھر بھی ملک کی حالات بہتر کرنے کیلئے جن لوگوں نے مداخلت کی انکا کام نہیں تھا، پھر بھی ان سیاسی جماعتوں نے اپنے معاملات ٹھیک کیئے ہیں عوام کا نہیں سوچا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند، اہم پیغام بھی جاری کردیا گیا

مستقبل کی منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں جمعیت علماء اسلام س، بلوچستان سے لوگوں سے ملنے جارہا ہوں، مرکزی مسلم لیگ سے بھی بات چل رپی ہے، پیر پگاڑا سے بھی جلد ملاقات کرنے جارہا  ہوں، قومی یکجہتی الائینس کے نام سے ایک لائینس بنارہے ہیں جس میں تمام آزاد لوگوں کو لیں گے تا کہ پولارائزیشن ختم، تاکہ ہم ملک میں مہنگائی کو افراط زر کو ختم کرسکے، اوور سیز پاکستانیوں کو بھی ساتھ لینا چاہتے ہیں، پاکستان میں کوئی انویسٹمنٹ نہیں آرہی، جس پر کام کرنے کی کوشش ہے اوورسیز کے ساتھ مل کر ہمارا ایجنڈا ہے کہ جو آزاد لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انکے ساتھ الائینس کرکے انکو سپورٹ کریں جہاں تک کرسکتے ہیں، مسلم لیگ زیڈ کا مینیفیسٹو ہے 2 دن میں اس میں کچھ اور چیزیں شامل کرکے ، جلد عیاں کریں گے، میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔