دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر، مووٹروے متعدد مقامات پر بند

Jan 07, 2024 | 19:50:PM
دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر، مووٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان کے میدانی اور بالائی علاقے ان شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

ترجمان موٹروے کے مطابق شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہونے پر موٹروے ایم 1 کو پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک اور موٹروے ایم تھری کو دھند کے  پیش نظر فیض پور سے درخانہ تک ہر قسم کی  ایچ ٹی وی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں قومی شاہراہوں کو بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ  دھند کہ اوقات میں غیرضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیے: شدید دھند, گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر بارفباری، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔

شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،موٹروے حکام

روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اورپیچھے فوگ لایٹس کا استعمال کریں،موٹروے حکام