شدید دھند, گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر بارفباری، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

Jan 07, 2024 | 19:03:PM
شدید دھند, گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر بارفباری، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے شدید دھند,  گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر بارفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں شدید سرد رہے گا تاہم بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر بارفباری کا امکان ہے،  پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے باہر ہو گیا، فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلودجبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے تاہم چند مقامات پر صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ وزیر ستان ، ڈی آئی خان، ٹانک ، بنوں ، کرم ،چارسدہ ،پشاور،دیر، چترال اور سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں چارسدہ ،رشکئی، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب میں صبح کے اوقات میں بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد اور گر دو نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب، بھکر ،لیہ اور ڈیرہ غا زی خان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ بوندا باندی یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، موسٰی خیل،پشین ،ژوب ،بارکھان، سبی،لورالائی، نوشکی اور قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کمشیر اور گلگت بلتستان  میں موسم شدید سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا، اس دوران میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت ہے۔