تھائی لینڈ کا غیرملکی سیاحوں کیلئے ویزہ فری انٹری کا اعلان

Jan 07, 2024 | 19:58:PM
تھائی لینڈ کا غیرملکی سیاحوں کیلئے ویزہ فری انٹری کا اعلان
کیپشن: تھائی ویزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تھائی لینڈ حکومت نے 60 ممالک کے شہریوں کو ایک ماہ تک بغیر ویزا ملک میں آنے کی اجازت دےدی، تھائی حکومت نے ملک میں سیاحت کی فروغ کیلئے60 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لوگ 30 دنوں کیلئے ویزا کے بغیر تھائی لینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں۔
تھائی وزارت خارجہ کے قونصلر امور کے محکمے کے مطابق ان ممالک اور علاقوں میں انڈورا، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیئم، بحرین، برازیل، برونائی، کینیڈا، چین، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، اور فرانس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، بھارت، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالدیپ، ماریشس، موناکو، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کو بھی بغیر ویزا تھائی لینڈ میں آنے کی اجازت ہوگی۔ بغیر ویزا تھائی لینڈ کا سفر کرنے کی سہولت ناروے، پیرو، فلپائن پولینڈ ، پرتگال ، قطر ، سان مارینو ، سعودی عرب ، سنگاپور ، سلوواک ، سلووینیا ، اسپین ، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، تائیوان ، ترکی ، یوکرین ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ ، امریکا اور ویتنام کے شہریوں کو بھی میسر ہوگی۔
 دوطرفہ معاہدے کے تحت کمبوڈیا اور میانمار کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد تھائی لینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں اور یہاں 14 دن تک بغیر ویزے کے رہ سکتے ہیں۔ اس کا اطلاق صرف بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والوں پر ہوتا ہے۔ ہانگ کانگ، لاس، مکا، منگولیا، روس اور ویت نام کے پاسپورٹ رکھنے والے غیر ملکی تھائی لینڈ میں 30 دن تک رہ سکتے ہیں۔ ارجنٹائن، برازیل، چلی، جنوبی کوریا اور پیرو کے شہری بغیر ویزے کے تھائی لینڈ میں 90 دن تک رہ سکتے ہیں۔ روسی پاسپورٹ رکھنے والے یکم نومبر 2023 سے 30 اپریل 2024 تک بغیر ویزے کے 90 دن کے قیام کے اہل ہیں۔ عارضی ویزا فری انٹری فی الحال چینی اور قازقستان کے شہریوں کے لئے 25 ستمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک اور ہندوستانی شہریوں اور تائیوان کے شہریوں کے لئے 10 نومبر سے 10 مئی تک نافذ العمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان