فواد چودھری کا مریم نواز کیلئے نیک خواہشات کااظہار

Jan 07, 2023 | 19:08:PM
پی ٹی آئی، فواد چودھری، مریم نواز، نیک خواہشات کااظہار،
کیپشن: مریم نواز اور فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جلد صحت یابی کے حوالے سے ٹوئٹ کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز جنیوا میں ہیں جہاں ان کے گلے کا آپریشن ہوا تھا، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کے آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا تو پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے مریم نواز کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔


سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے خیریت دریافت کرنے پر فواد چودھری کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ پریشان کن خبر