سردی میں آگ کے پاس بیٹھنے کیلئے جگہ مانگنے پر نوجوان قتل

Jan 07, 2023 | 16:14:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سردی میں آگ کے پاس بیٹھنے کیلئے جگہ مانگنے پر نوجوان قتل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )نئی دلی میں سردی کے باعث آگ سیکنے کے لیے جگہ مانگنے پر 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ نئی دلی میں پیش آیا جہاں خون میں لت پت 15 سالہ نوجوان کی لاش ملی جس کے جسم پر چاقوں کے گھاؤ موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکے کے قتل میں ملوث ایک شخص سمیت دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل میں ملوث سمت نامی نوجوان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ آگ سیک رہا تھا کہ مقتول آیا اور بیٹھنے  کے لیے جگہ مانگی جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، واقعے کے بعد سمت اپنے گھر گیا اور چاقو لاکر نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل میں ملوث 2 دونوں لڑکوں کی عمر 16 سال ہے۔