حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Jan 07, 2023 | 11:02:AM
حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حیدر آباد پولیس نے چند گھنٹوں میں دوسرے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہٹڑی پولیس نے لنک روڈ گوٹھ شیر محمد گوپانگ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار خطرناک ملزم دو روز بعد بھی گرفتار نا ہوسکا

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت فدا حسین عرف فدو گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔