اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار خطرناک ملزم دو روز بعد بھی گرفتار نا ہوسکا

Jan 07, 2023 | 10:50:AM
اسلام آباد کے ایف 8 کچہری سے پولیس حراست سے خطرناک ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس دو روز بعد بھی فرار ملزم کو گرفتار نا کرسکی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی مدعیت میں غفلت برتنے والے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
کیپشن: اسلام آباد پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسلام آباد کے ایف 8 کچہری سے پولیس حراست سے خطرناک ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس دو روز بعد بھی فرار ملزم کو گرفتار نا کرسکی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی مدعیت میں غفلت برتنے والے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ افغانی ملزم حلیم خان ڈکیتی کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل سزا کاٹ رہا تھا، پانچ جنوری کو ملزم کو ایف 8 کچہری پیشی پر لایا گیا تھا، ملزم پولیس اہلکاروں سے ہتھکڑی کھلوا کے فرار ہوا، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے قیدیوں کی گنتی کی تو ایک غائب پایا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے علم میں آیا کہ ایک قیدی کم لایا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا، پولیس کی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔