وکلاء پر پولیس تشدد ، پاکستان اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان

May 08, 2024 | 19:31:PM
وکلاء پر پولیس تشدد ، پاکستان اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ہاشر وڑائچ ) لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کے معاملے پر پاکستان بار ایسوسی ایشن کے بعد  اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بھی کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 

اسلام آباد بار ایسوسی کیجانب سے لاہور میں پولیس کی جانب سے ساتھی وکلاء پر تشدد  پر مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن وکلاء کی گرفتاریوں اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی مذمت کرتی ہےاس لیے کل ملک بھر میں ہڑتال کی جائیگی، وکلاء کیجانب سے کل عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد کے خلاف کل ہڑتال کی کال بھی دے دی ہے، وکیل رہنما احسن بھون کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ نہیں ہوگا، احسن بھون نے کہا کل ملک بھر میں وکلا ریلیاں نکالیں گے،وکلا کی ایک بڑی تعداد پولیس  آنسو گیس شیلنگ سےبچنےکیلئےجی پی او چوک میں او رنج لائن اسٹیشن کی سیڑھیوں  پر بھی بیٹھی ہوئی ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہ ہائیکورٹ میں جنرل ہاوس کا اجلاس کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے  دہشتگردی مقدمات اور عدالتوں کی ہائیکورٹ سے دیگر جگہوں پر منتقلی کیخلاف آج لاہور جی پی او چوک میں  احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی، پولیس کی جانب سے وکلا پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی ،احتجاج کے دوران  وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی جس پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے وکلا کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، پولیس نے مظاہرین کےخلاف واٹرکینن کا استعمال بھی کیا۔