کیپٹن عباس خان کی قربانی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، کبھی فراموش نہیں کریں گے، محسن نقوی

Feb 07, 2026 | 23:32:PM
  کیپٹن عباس خان کی قربانی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، کبھی فراموش نہیں کریں گے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ مھسن نقوی نے لنڈی کوتل کے گاؤں کنڈوخیل جا کر تیراہ میں شہید ہونے والے کیپٹن عباس خان کے والد اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی۔
  محسن نقوی نے شہید کیپٹن  عباس خان کے اہلخانہ  سے تعزیت کے لیے  ضلع خیبر کے  قصبہ لنڈی کوتل کا دورہ کیا۔وہ لنڈی کوتل  کے قریبی گاؤں کنڈوخیل میں  شہید کیپٹن عباس خان کے گھر  گئے اور شہید کیپٹن کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

 وزیر داخلہ کے  ساتھ   فرنٹیئر کور نارتھ  کے انسپکٹر جنرل عمران تاج اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال بھی شہید کیپٹن کے گھر گئے۔  محسن نقوی نے فاتحہ پڑھی اور  شہید کیپٹن عباس خان کے والد اور بھائیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شہید کے اہل خانہ وسے باتیں کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن عباس خان کی قربانی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے اور وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے  انہیں کسی بھی معاملہ میں ضرورت پڑنے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 کیپٹن عباس خان تین روز قبل وادی تیراہ میں پیش آنے والے واقعےکے دوران کاپٹر ڈرون سے فائر کیے گئے گولے کے پھٹنے سے شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: کل کے سانحہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، صبح 3 بجے تک بھارتی سپانسرڈ داعشی نیٹ ورک کو ادھیڑ دیا