کل کے سانحہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، صبح 3 بجے تک بھارتی سپانسرڈ داعشی نیٹ ورک کو ادھیڑ دیا
ہمارے سفارتکار دنیا کو بھارت کی دہشت گردی سے اگاہ کریں گے ، بلوچستان میں بی ایل اے ویڈیو بناتی ہے اس کی پروڈکشن دیکھ لیں ، پہلے بی ایل اے کا کانٹیننٹ بنتا ہے اور پھر واقعہ ہوجاتا ہے ، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کل کے سانحہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، پاکستان میں کوئی گھر ایسا نہیں تھا جو کل غمگین نہ رہا ہو۔ داعش کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، نوشرہ، پشاور میں کارروائیاں کیں، ایک اہلکار رات کی کارروائیوں میں شہید ہو گئے۔ اب ثابت ہو چکا کہ داعش کے گروہ کو بھی فنڈنگ انڈیا نے کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کل کا دن پاکستان کیلیے اداس دن تھا ۔کوئی گھر ایسا نہیں تھا پاکستان میں جو غمگین نہ ہو ۔کل کے واقعے نے ہم سب کو ہلا دیا ہے۔ ہم شہداء اور ان کی فیملیز کیلیے دعا گو ہیں ۔ دھماکے کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
محسن نقوی نے زور دے کر کہا کہ کل کے واقعہ مین بھی بھارت ملوث ہے۔ ہمارے سفارتکار دنیا کو بھارت کی دہشت گردی سے آگاہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا، بلوچستان میں بی ایل اے جو ویڈیو بناتی ہے اس کی پروڈکشن دیکھ لیں ، پہلے بی ایل اے کا کانٹیننٹ بنتا ہے اور پھر واقعہ ہوجاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: خوشاب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ایجنسیوں نے بہترین کام کیا، صبح تین بجے تک سب لوگ پکڑ لئے
کل دوپہر اسلام آباد کے نواحی گاؤں ترلائی کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے ذمہ داروں کا نیٹ ورک ادھیڑے جانے اور گرفتاریاں ہونے کےمتعلق وزیر داخلہ نے بتایا کہ تمام ایجنسیوں نے کل رات کو کام کیا ۔ سی ٹی ڈی پشاور نے خاص طور سے بہترین کام کیا ۔ 3 بجے رات سارے لوگ پکڑے گئے ۔ میں سی ٹی ڈی پشاور اور تمام ایجنسیوں کو کریڈٹ دینا چاہوں گا ۔
محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگرد خودکش کے 4 سہولت کار پکڑے گئے۔ان کا ماسٹر مائنڈ داعش کا ہے، وہ بھی پکڑا گیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ اس دھماکے کی تحقیقات میں ایجنسیوں نے مربوط کام کیا۔سیکورٹی اداروں نے دھماکے کے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا ۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ نوشہرہ اور پشاور سے 4سہولت کار گرفتار کئے گئے۔ داعش افغانستان سے ساری ٹریننگ ہوئی ۔ اس وقت داعش کا ماسٹر مائنڈ ہماری حراست میں ہے۔
ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمال کا کام کیا اتنا جلدی پکڑنا بڑی بات ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ صرف فتنہ الہندوستان ٹی ٹی پی نہیں بلکہ 21 دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہیں۔ اگر1 دھماکا ہورہا ہےتو 99 وہ ہیں جو ہم روکنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
ایک اہلکار کل رات شہید ہو گیا
وزیر داخلہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لئے کل رات کے چھاپوں کے دوران ایک اہلکار شہید ہوا گیا اور کچھ زخمی ہوئے۔
افغانستان سے کام کرنے والے تمام گروہ مل کر کام کر رہے ہیں
وزیر داخلہ نے بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی داعش افغانستان نے کی ، حملے کی منصوبہ بندی اور ٹریننگ افغانستان میں ہوئی۔ حملہ آور کی ٹریول ہسٹری کی وجہ سے مجرمان تک پہچنے ۔ چاہیے ٹی ٹی پی ، افغان طالبان یا کوئی بھی ہو ں، یہ سب ملکر کام کررہے ہیں ،
محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ داعش کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے ، یہ دہشتگرد جہاں زیادہ پیسہ ملے اس کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس واقعہ کے بعد کوئی شک نہیں رہا کہ ان سب کا گٹھ جوڑ ہے ،
بھارت نے مئی کی جنگ کے بعد 3 گنا بجٹ بڑھایا
محسن نقوی نے بتایا کہ دہشت گردوں کو پہلے 500 ڈالر ملتے تھے اب 1500 ڈالر مل رہے ہیں۔ بھارت نے مئی کی جنگ میں شکست کھانے کے بعد دہشتگردوں کے لئے 3 گنا بجٹ بڑھایا۔میں واضع طور پر کہہ رہا ہوں کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ بھارت کررہا ہے۔
ہم جنازے اٹھا رہے ہیں دنیا خاموش ہے
محسن نقوی نے کہا، آج ہم افغانستان سے دہشت گردی کو جھیل رہے ہیں دنیاخاموش ہے، آج ہم لڑ رہے ہیں جب یہ دہشت گرد دنیا تک پہنچیں گے تو پتہ چلے گا۔ ہمارے سفارتکار دنیا کو بھارت کی دہشت گردی سے اگاہ کریں گے ۔
محسن نقوی نے کہا، : ہمارے لیے اس وقت کمیونٹی انٹیلی جنس سب سے اہم ہے ، شہری کسی بھی سرگرمی کے متعلق اداروں کو اطلاع دیں۔