خوشاب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوشاب شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس پر لوگ گھروں اور دفاترسے باہرنکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت درمیانی نوعیت کی تھی تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا جبکہ حساس عمارتوں کا معائنہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹرک،ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کے میچ کا بھی فیصلہ ہوگیا