لوگ اداکاراؤں پر کالا جادو کروانے کروانے کیلئے کس کےپاس جاتے ہیں؟

Feb 07, 2026 | 19:15:PM
  لوگ اداکاراؤں پر کالا جادو کروانے کروانے کیلئے کس کےپاس جاتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلم انڈسٹری میں کچھ لوگ اداکاراؤں پر کالا جادو کروانے کروانے کیلئے ایک اداکار کے پاس جاتے ہیں جو نجومی بھی ہے اور اپنے بقول کالا جادو بھی جانتا ہے۔

جادوگر اور ٹی وی ڈراموں کے اداکار راجہ حیدر نے یہ  چونکا دینے والا انکشاف ایک ٹی وی چینل کے شو میں کیا ہے۔
 اداکار ی کے ساتھ خود کو نجوم اور جادو وغیرہ کا ماہر بھی بتانے والے راجہ حیدر نے پاکستان کی معروف اداکاراؤں کے خلاف کالا جادو کروانے کی کوششیں سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

اس اداکار اور جادوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکاراؤں خاص طور سے ڈراما ہیروئنز کے خلاف کالا جادو کرانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔  راجہ حیدر نے بتایا کہ میرے پاس اپنا مستقبل جاننے  کیلئے انڈسٹری کے لوگ  آتے ہیں، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مجھ سے معروف اداکارؤں خاص طور پر اداکاراؤں پر کالا یا براؤن جادو کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

مشک اور جانِ جہاں جیسے ڈراموں میں اداکاری کر کے مشہور ہونے والے اداکار راجہ حیدر یو ٹیوب  پر نجوم اور  ستاروں کے حوالے سے پیش گوئیاں بھی کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں کو درپیش کچھ غیر معمولی اور حیران کن مسائل پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیئے:  خوشاب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 پاکستان میں فلم انڈسٹری تقریباً ختم ہو چکی ہے اور اب  ڈرامہ  کی اداکاراؤں کو ہی سٹار شمار کیا جاتا ہے۔ ہانیہ عامر، ماہرہ خان اور صبا قمر جیسی درجنوں اداکارائیں سٹار جیسی پہچان بنا چکی ہیں۔

ماضی میں بھی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے اس بات کا ذکر کیا جاتا رہا ہے کہ حریف عناصر کامیابی سے روکنے کے لیے کالے جادو جیسے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

اب اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ حیدر نے کہا کہ سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسی خواہشات رکھنے والے افراد کا تعلق بھی شوبز سے ہی ہوتا ہے، اب تو لپ اسٹک، موبائل فونز پر بھی کالا اور براؤن میجک ہو جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا میں نے کبھی اس قسم کی درخواست قبول نہیں کی، لیکن  ؛لوگ صد کرتے ہیں اور یہ  بھی کہتے ہیں کہ اگر میں انکار کروں گا تو کسی اور سے یہ کام کروا لیں گے۔

راجہ حیدر کے مطابق یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اس نوعیت کے رجحانات موجود ہیں، جو بظاہر کامیاب فنکاروں کے خلاف استعمال کیے جاتے ہیں۔