عازمینِ حج کیلئے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

Feb 07, 2026 | 09:21:AM
 عازمینِ حج کیلئے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع جاری کر دی گئی ہے، ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج ویزہ کے حصول کے لیے 8 فروری تک سعودی ویزہ بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے، بصورتِ دیگر حج ویزہ کا اجرا ممکن نہیں ہو گا۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج اپنی سہولت کے لیے گھر بیٹھے سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بھی بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر سکتے ہیں، مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے سعودی تاشیر سینٹر آج اور کل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، اس لیے عازمین کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر بائیو میٹرک کا عمل مکمل کریں اور تصدیقی ای میل لازمی محفوظ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:روٹی اور نان کی قیمتیں عید تک برقرار رکھنے کا اعلان

ترجمان نے عازمینِ حج سے اپیل کی ہے کہ آخری وقت کا انتظار نہ کریں تاکہ حج کے انتظامات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔