بجلی کے ٹیرف میں انقلابی کمی، پروٹیکٹڈ کنزیومرز پر فکس چارجز کا نفاذ،  حکومت نےمنظوری دے دی، نیپرا منگل کو فیصلہ دے گی

Feb 07, 2026 | 01:18:AM
بجلی کے ٹیرف میں انقلابی کمی، پروٹیکٹڈ کنزیومرز پر فکس چارجز کا نفاذ،  حکومت نےمنظوری دے دی، نیپرا منگل کو فیصلہ دے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے  وفاقی کابینہ  کی منظوری کے بعد  پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈگھریلوصارفین پرفکسڈ چارجزلگانے، زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں پر عائد فکس چارجز کم کرنے، صنعتی اور اندسٹریل بجلی کے ساتھ گھریلو بجلی بھی سستی کرنے کی منظوری دینے کے لئے منگل کو سماعت مقرر کر دی۔ نئے ٹیرفس کی منظوری کے لئے وفقی حکومت کی درخواست نیپرا کو موصول ہو گئی، دس فروری کو فیصلہ ہو گا۔

پروٹیکٹڈ کنزیومرز پر بھی فکس چارجز لگیں گے

کابینہ نے ماہانہ100یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر200روپےفکسڈچارجز لگانےکی منظوری  دی ہے اور ماہانہ200یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر300روپےفکسڈچارجز لگانےکی منظوری  دی ہے۔

کابینہ نے ماہانہ100یونٹ تک کےنان پروٹیکٹڈ صارفین پر275 روپے ماہانہ فکسڈچارجز،  ماہانہ200یونٹ تک کےنان پروٹیکڈ صارفین پر300روپےفکسڈ چارجزکی منظوری  دی ہے۔ ماہانہ300یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈصارفین پر 350روپےفکسڈ چارجزکی منظوری  دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ، پاکستان بارش سے بچ کر نیدرلینڈز سے جیتے گا یا نہیں؟ اپ ٹو ڈیٹ فورکاسٹ کیا کہتی ہے؟ 

ماہانہ 400یونٹ تک نان پروٹکٹڈ صارفین پرفسکڈ چارجز 200روپےاضافے سے 400روپے کرنے،  ماہانہ500یونٹ کے نان پروٹیکٹد صارفین پر100روپے اضافےسےفکسڈچارجز 500روپےکرنے ، ماہانہ600یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز75روپےاضافےسے675روپے کرنے کی منظوری  دی گئی ہے۔

زیادہ بجلی پھونکنے والوں کیلئے فکس چارجز میں کمی

وفاقی کابینہ نے ماہانہ700یونٹ تک پرفکسڈ چارجز 125روپےکمی سے675روپےکرنےکی منظوری  دی ہے اور  ماہانہ700یونٹ سےزائد پرفکسڈ چارجزمیں325روپےکمی سے675روپے کرنےکی منظوری دی ہے۔

ڈومیسٹک کنکشن پر بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی

وفاقی کابینہ نےملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ 

کابینہ نے  ماہانہ400یونٹ تک کے گھریلوصارفین کےلیےایک روپے53پیسےکمی کی منظوری  دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  کراچی میں ایک اور خوفناک آگ، شہر بھر کی فائربریگیڈ بجھانے میں ناکام

ماہانہ500یونٹ تک بجلی استعمال پرفی یونٹ میں ایک روپے 25 پیسے کمی کی منظوری  دی ہے اور  ماہانہ 600یونٹ تک کےفی یونٹ پر ایک روپے40 پیسے کمی کی منظوری  دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے ماہانہ 700یونٹ استعمال پرگھریلو صارف کے لیے فی یونٹ 91پیسےکمی کی منظوری  دے دی ہے اور  ماہانہ 700یونٹ سےزائدکے استعمال پر49پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری  دے دی ہے۔

کمرشل بجلی کی قیمت میں  ایک روپیہ پندرہ پیسے فی یونٹ کمی

5کلو واٹ اور  اس سےزائد لوڈ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کے لیے ایک روپے 15پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری  دی گئی ہے۔

صنعی کنکشن پر بجلی پانچ روپے یونٹ سستی کر دی

وفاقی کابینہ نے  صنعتی شعبے کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے تک سستی کرنے کی منظوری  دے دی ہے۔

وفاقی حکومت کی بنیادی ٹیرف اورفکسڈ چارجزمیں ردوبدل کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر10فروری کوسماعت کرنےکافیصلہ کیا ہے۔