ایلون مسلک کے سٹار لنک سیٹلائٹ تباہ ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایلون مسک کی کمپنی "سپیس ایکس" کے سٹار لنک سیٹلائٹس کی بڑی تعداد میں خلا سے زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہونے اور جل کر ختم ہونے کے باعث ماہرین تشویش کا شکار ہیں۔
جنوری 2025 میں ہی 120 سے زائد سیٹلائٹس زمین کی طرف گرتے دیکھے گئےجس سے آسمان میں روشنی کے گولے بنےلیکن اس کے ساتھ ہی ماحولیاتی خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے,ماہر فلکیات جوناتھن میک ڈویل کے مطابق سٹار لنک سیٹلائٹس کے دوبارہ داخلے کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور روزانہ تقریباً چار سے5سیٹلائٹس ریٹائر ہو کر زمین کی فضا میں جل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ لا پتا، کتنے افراد سوار تھے؟
یہ حادثات درحقیقت سٹار لنک کی پہلی نسل (Gen1) کے سیٹلائٹس کی بڑے پیمانے پر ریٹائرمنٹ کی وجہ سے ہو رہے ہیں، جو سپیس ایکس کے نئے ماڈلز کے لیے جگہ بنا رہے ہیں, تقریباً 4,700 Gen1 سیٹلائٹس میں سے 500 پہلے ہی اپنی زندگی مکمل کر چکے ہیں اور مزید تیزی سے خارج کئے جا رہے ہیں,یہ سیٹلائٹس فضا میں داخل ہونے پر مکمل طور پر تباہ ہو جاتے ہیں لیکن سائنسدانوں کو اس عمل سے ہونے والی آلودگی پر تشویش ہے۔