الیکشن 2024ء، فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایت نامہ جاری

Feb 07, 2024 | 18:48:PM
الیکشن 2024ء، فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایت نامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریذائیڈنگ افسران کو عام انتخابات کے روز فارم 45 سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹوں سے دستخط کرائیں گے، دستخط کے بعد پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے۔

پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکار یا جانے پر فارم 45 میں مختصر وجہ تحریر کی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریذائیڈنگ افسران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پوسٹل بیلٹ پیپرز جمع کرانے کا وقت آج رات ختم ہوجائے گا

فارم 45 کی تصاویر ریٹرنگ افسر کو ارسال کریں انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حثیت میں آر او آفس جمع کروائیں۔

یاد  رہے کہ پولنگ سٹیشن پرتعینات پریذائیڈنگ افسر ووٹوں کی گنتی کے بعد فارم 45 پر نتیجہ درج کرتا ہے۔

 واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے، ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔