انتخابات کی گہما گہمی،رینجرز سندھ  کے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل

Feb 07, 2024 | 13:11:PM
 انتخابات کی گہما گہمی،رینجرز سندھ  کے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پا کستان رینجرز (سندھ) کی جا نب سے صوبے بھر میں کل ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات مکمل کر لئے گئےہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق جنرل الیکشن کی مناسبت سے سندھ رینجرز نے پاک فوج اور پولیس کے ہمراہ اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سکھرسٹی، ائیر پورٹ، سائٹ  ایریا، نیو پنڈ، تماچانڑی، باگڑ جی، خیر پور، رانی پور، گمبٹ، سوبوڈیرو، کنگری، کوٹ پیر صاحب، گھوٹکی سٹی، اوباڑو، ڈھرکی، قادر پور، شکار پورسٹی، خانپورسٹی، فیضو لاڑو، جیکب آبادسٹی، جہان پور، دودا پور، گڑھی خیرو، قمبر شہداد کوٹ، قمبر، میرو خان، وگنڑ، واڑھ، نصیر آباد، کشمورسٹی، بخشا پور، بڈانی، میانی،سانگھڑسٹی، موہنی بازار،چکرا چوک، کلمہ چورک، سکرنڈ روڈ، نیشنل ہائی وے، قاضی احمد، دولت پور،شہداد پور، ٹنڈو آدم میں کیا گیا۔

فلیگ مارچ 8 فروری 2024 کوہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے متعلقہ ذمہ داری کے علاقے میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا، فلیگ مارچ کے دوران شہر کے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزسمیت دیگر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا گیا،فلیگ مارچ میں رینجرز موٹر سائیکل سکواڈ اور النساء فورس بھی شریک ہوئی، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کیلئے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔