اداکارہ حرا مانی اور ڈائریکٹر نبیل قریشی پر حملہ،ساتھی اداکاروں کی مذمت

Feb 07, 2023 | 13:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اداکارہ حرا مانی اور ڈائریکٹر نبیل قریشی پر حملہ،ساتھی اداکاروں کی مذمت
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وب ڈیسک )کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور دیگر عملے پر علاقہ مکینوں نے حملہ کردیا۔

پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں نجی ٹی وی کے ڈرامے کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے اسٹاف پر حملہ کیا اور ان سے بدتمیزی کی۔

ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔

نبیل قریشی نے ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔

فلم ڈائریکٹر  نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس واقعے کو ایک مثال بنایا جاسکے اور فلم سازوں کے مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

دوسری طرف چائلڈآرٹسٹ فلک شہزاد اور خوشی ماہین نے بھی شوٹنگ کے دوران ہونے والے حملے کی شدید مذمت کردی اور زخمی عملے کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ یہ ایک بہت بُرا حادثہ تھا جس کا مشاہدہ کیا، دعا کرتی ہوں کہ کوئی بھی زندگی میں کبھی ایسے کسی واقعے سے نہ گزرے۔

چائلڈ آرٹسٹ نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے زخمی افراد اسپتال میں داخل ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کیجئے۔

چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد اور خوشی ماہین کی انسٹا اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ فلم کی شوٹ پر موجود تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی پر سالی کی دولہا سےانوکھی چھیر چھاڑ،ویڈیو وائرل

فلم ساز فرقان صدیقی نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فنکاروں اور اسٹاف اراکین کی خیریت طلب کی۔

واضح رہے کہ پولیس نے عملے پر تشدد کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد کی شناخت محمد علی ولد محمد اسماعیل، عبدالقادر ولد محمد اسماعیل، اویس ولد محمد علی، رحمت علی ولد محمد اسلم، زمل ولد محمد علی اور سید قریب ولد سید کمال کے نام سے ہوئی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ رات گئے شوٹنگ اور اس دوران ہونے والے شور شرابے کے حوالے سے اہل محلہ خاص طور پر گھر کے پڑوسیوں کو اختلاف تھا، واقعہ بھی اسی وجہ سے ہوا ہے۔