’میں ایتھے تے ڈھول ملتان اے‘۔۔جہاز لینڈ کر گیا سامان نہ پہنچا۔۔مسافر پریشان

Feb 07, 2022 | 21:20:PM
پی آئی اے، طیارے، سامان، لوڈ،
کیپشن: پی آئی اے طیارے میں سامان لوڈ کیا جارہا ہے(فوٹو بشکریہ یو ٹیوب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باکمال لوگ، لاجواب سروس، پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ ۔پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے کوالالمپور پہنچ گئی ، تاہم غلطی سےسامان اسلام آباد ہی رہ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کوالالمپور کیلئے قومی ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد سے گزشتہ رات روانہ ہوئی ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز اسلام آباد سے 4 گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔پی آئی اے کی پرواز انڈونیشا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئی تاہم غلطی سے مسافروں کا سامان تاحال کوالالمپور نہ پہنچ سکا۔پریشان حال مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ سے ان کا سامان جلد از جلد کوالالمپور پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی آ گئی۔۔گوگل کروم نے نیا لوگو  متعارف کروا دیا