کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی

Dec 07, 2025 | 19:24:PM
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پیرکے روزکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے،تاہم پشاور ،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور خشک جبکہ صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے   جبکہ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایکس سروس مین سوسائٹی کا پی ٹی آئی اور عمران خان کے حوالے سے بڑا مطالبہ

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

ادھرکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت  لہہ منفی07، سکردو منفی 05، گوپس اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی دورانِ سروس وفات پر فیملی کو کتنی پنشن ملے گی؟بڑافیصلہ