نعیم طاہر اہلیہ یاسمین طاہر کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
اپنی قبر کے لیے بھی اہلیہ کی قبر کے برابر جگہ مخصوص کر رکھی ہے،پروگرام میں گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لیجنڈ اداکاراور محقق نعیم طاہر اپنی اہلیہ یاسمین طاہرکے انتقال کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
نعیم طاہر کی اہلیہ یاسمین طاہر بھی پاکستان کی ایک عظیم شخصیت تھیں جو 19 جولائی 2025 کو انتقال کر گئی تھیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم طاہر اپنی اہلیہ کو یاد کر رہے تھے اور ان کی رفاقت کے خوبصورت قصے بیان کر رہے تھے، بات کرتے ہوئے وہ شدید جذباتی ہوگئے اور اپنے آنسو نہ روک سکے۔
گفتگو کے دوران نعیم طاہر نے بتایا کہ میں نے اپنی قبر کے لیے بھی اپنی اہلیہ کی قبر کے برابر جگہ مخصوص کر رکھی ہے، مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ یاسمین ہمیشہ میرے ساتھ ہی ہیں، کبھی کبھی مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ کمرے میں موجود ہیں اور میں ان سے بات بھی کر لیتا ہوں، مگر پھر احساس ہوتا ہے کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سحر خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدکانشانہ بن گئیں
واضح رہے کہ نعیم طاہر اوریاسمین طاہرکے بیٹے علی طاہر اور فرحان طاہر بھی والدین کی فنی میراث کوکامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔