سحر خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدکانشانہ بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سحر خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کاموضوع بن گئیں۔
2018 میں نجی ٹی وی کی مشہورڈرامہ سیریل سے ڈیبیوکرنے والی سحرخان نے بہت کم عرصے میں 3.2 ملین انسٹاگرام فالوورز حاصل کئے ہیں، انہوں نےکئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی ہے۔
گزشتہ دنوں لاہور میں ڈرامے’’ ایک اور پاکیزہ‘‘ کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی توڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر سحر خان نےمغربی سٹائل کا لباس پہن رکھاتھا، جس میں بلیک پلازو پینٹس، براؤن ٹاپ اور براؤن بلیزر شامل تھا۔
سحر خان کے اس بولڈ انداز نے سوشل میڈیا صارفین نے تنقیدکی ہے،یک صارف نے لکھا کہ شہرت اور جدیدیت کے اس سفر میں فحاشی اختیار کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹن ٹروڈو کے بعد کیٹی پیری نے بھی رشتے کی تصدیق کردی
ایک اورصارف نے کہا کہ سحر! اپنی پہچان قائم رکھو، ورنہ تم بھی بدنیتی پر مبنی طرزِ زندگی کا شکار ہو جاؤ گی،ایک اور نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ اس لباس میں پاکیزہ جیسا کردار کر رہی ہیں؟