جسٹن ٹروڈو کے بعد کیٹی پیری نے بھی رشتے کی تصدیق کردی

Dec 07, 2025 | 12:01:PM
جسٹن ٹروڈو کے بعد کیٹی پیری نے بھی رشتے کی تصدیق کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی گلوکارہ کیٹی پری نےسابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنے رشتے کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ۔
کیٹی پیری جواس وقت لائف ٹائم ٹور پر ہیں،نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں جاپان کے دورے کی چند خاص تصاویر اور ویڈیوز شامل تھیں،ان تصاویر میں امریکی گلوکارہ اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم کو جاپان کے دورے کے دوران خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے،ایک تصویر میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورت سیلفی بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ پس منظر میں جاپان کی خزاں کے رنگ نظر آ رہے ہیں۔


کیٹی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ”Tokyo times on tour and more“، ان تصاویر میں ایک ویڈیو بھی شامل ہے، جس میں دونوں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اور بعد میں انہیں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔


یہ سب اس وقت سامنے آیا، جب کیٹی پیری نے ٹروڈو کے ساتھ جاپان کا دورہ کیا، جہاں دونوں نے جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فومیو کیشیڈا اور ان کی اہلیہ یوکو کیشیڈا کے ساتھ ملاقات کی، کیشیڈا نے اپنی ایک پوسٹ میں جسٹن ٹروڈو کے ساتھ کیٹی پیری کا ان کے پارٹنر کے طور پر ذکر کیا، جس سے دونوں کے تعلقات کی مزید تصدیق ہوئی۔


کیٹی اور جسٹن کے درمیان رومانس کی افواہیں اس وقت پھیلی تھیں جب دونوں کو جولائی 2025 میں مونٹریال میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، اس کے بعد جسٹن کو کیٹی کےلائف ٹائم ٹور میں ان کی پرفارمنس کے دوران بیل سینٹر مونٹریال میں بھی دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان اور کرش پاٹھک نے شادی کرلی،تصاویروائرل
کیٹی پیری کی یہ رومانوی کہانی اس وقت سامنے آئی جب ان کی اورلینڈو بلوم سے طلاق ہو چکی تھی،جولائی میں دونوں نے اپنے 10 سالہ رشتے کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا، دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے بھی اپنی اہلیہ سوپی سے 2023 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔