اداکارہ سارہ خان اور کرش پاٹھک نے شادی کرلی،تصاویروائرل

Dec 07, 2025 | 10:38:AM
اداکارہ سارہ خان اور کرش پاٹھک نے شادی کرلی،تصاویروائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مقبول بھارتی اداکارہ سارہ خان نے کرش پاٹھک سے دوسری شادی کرلی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں کورٹ میرج کے بعد دسمبر میں دونوں نے باقاعدہ تقریبات منعقد کیں جن کی دلکش تصاویرانہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
سارہ اور کرش نے اپنی شادی میں ہندو رسومات کے ساتھ نکاح کی تقریب بھی رکھی،ہندو مذہب کے تحت کی جانیوالی رسومات کیلئے دونوں نے سرخ روایتی لباس پہنا جبکہ نکاح میں سفید چمکدار ملبوسات زیب تن کئے۔
جوڑے نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قُبول ہے سے سات پھیرے تک،ہماری محبت نے خود اپنی کہانی لکھی اور دونوں جہانوں نے ہاں کہہ دی۔


اداکارہ سارہ خان نے رسیپشن کی تصاویر بھی جاری کیں جن میں وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہک ملک عاجز بندی ہے، بہت ساروں کی مدد کرتی ہیں، نبیحہ علی خان
واضح رہے کہ سارہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ علی مرچنٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھی تھیں، لیکن یہ رشتہ ایک سال میں ہی ختم ہو گیا اور 2011 میں دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔