2024 کے مقابلے میں رواں سال پنجاب کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری ریکارڈ

Dec 07, 2025 | 12:08:PM
2024 کے مقابلے میں رواں سال پنجاب کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(   ویب ڈیسک )سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال نومبر کے ماہ میں شہر کی فضا 42 فیصد بہتر رہی۔

ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ نومبر 2025 کے 30 میں سے 23 دن ایسے تھے جن میں پچھلے سال کی نسبت ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں واضح بہتری دیکھی گئی۔ گزشتہ سال نومبر 2024 میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 453 تھا، جبکہ رواں سال نومبر 2025 میں یہ کم ہو کر 261 تک آگیا۔

 حکومتِ پنجاب کے مطابق مریم نواز شریف کی حکومت میں ماحولیاتی بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے جن میں قانون سازی، قوانین پر مؤثر عمل درآمد، جدید مشینری کا استعمال اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی نگرانی شامل ہے۔ اسی طرح جنگلات کے تحفظ اور شجر کاری میں اضافے نے بھی فضائی کیفیت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان خبردار، اہم فیصلہ کر لیا گیا

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں جدید فورکاسٹنگ سسٹم فعال ہے جبکہ بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی کیو آر کوڈڈ نگرانی بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال 5 ہزار سپرسیڈرز فیلڈ میں موجود رہے جن کی وجہ سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات میں ریکارڈ کمی آئی۔