دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں خبردار، اہم فیصلہ کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا پاک ای پی اے سے منظور شدہ لیبارٹریوں سے معائنہ کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بغیر سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اے پی پی کے مطابق ادارہ برائے تحفظ ماحولیات اسلام آباد نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں نقصان دہ گیسوں کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہیں جو اسموگ کو بڑھاتی اور عوامی صحت کو خطرے میں ڈالتی ہیں لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادارے نے گاڑیوں کے مالکان کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں سے دھوئیں کا اخراج مقررہ معیار کے مطابق ہونا چاہے، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے ملاقات،حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا
مالکان اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروا کر ضروری سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔