گرفتاری سے رہائی تک،ڈکی بھائی کا 100 روزہ خاموشی کے بعد بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روزہ خاموشی کے بعد بڑا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے اعلان کیا کہ 100 روز تک ایک بھی لفظ نہ بولنے کے بعد آج شام 6 بجے میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا۔
ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا،رہائی کے تین روز بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں،رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کانٹینٹ بنایا اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان اور کرش پاٹھک نے شادی کرلی،تصاویروائرل
عروب جتوئی نے لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین کرکے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔