پٹرولیم لیوی جگا ٹیکس ہے،حافظ نعیم کا 9 اگست کو وزیراعلیٰ کی طرف مارچ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے۔ یہ لیوی کسی صورت قبول نہیں ، حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
لاہو ر میں جمعہ کی رات جماعت اسلامی نے فیروز پور روڈ کے قرطبہ چوک پر احتجاج کیا۔ اس احتجاج سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔
آج 7 اگست کو جماعت اسلامی نے ملک بھر میں سڑکیں بند احتجاج کے پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت لاہور میں صرف قرطبہ چوک پر احتجاج کیا گیا جس مین جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو سب سے ضرورت قومی یکجہتی کی ہے۔ پیٹرولیم مافیا عوام پر مسلط ہے ۔ ایران امریکہ جنگ کا فائدہ اُٹھا کر عوام پر پیٹرول بمب گرایا گیا۔ لیوی کی مد میں 8 ہزار ارب سے زائد وصول کیے گئے۔ پیٹرول پر بھتہ، جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ۔
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت کو 225روپے پر لایا جائے۔شہبازشریف کو پیچھے ہٹنا پڑے گا، لیوی ختم کرنی ہو گی۔ طالبعلموں اور غریبوں پر ظلم بند کریں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کا بہانہ بنانا اب چھوڑ دے۔ کیا چیئرمین سینیٹ کی گاڑی، بیوروکریسی کی گاڑیاں آئی ایم ایف سے پوچھ کر خریدی گئیں۔ آج غریب کی تنخواہ سے زیادہ بجلی کا بل آتا ہے۔
جماعت اسلامی نو اگست کو دھرنے کرے گی
حافظ نعیم نے پٹرولیم لیوی ختم کروانے کے لئے دھرنہ دینے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں سے پوچھا کہ کیا آپ سڑکوں پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے آج اس تحریک کا اغاز کیا ہے، یہ نقطہ آغاز ہے۔ یہ ہمارا ٹریلر تھا، آگے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔ عوام کل آرام کریں۔ اتوار کو دوبارہ نکلیں گے۔ 9 اگست کو لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے۔ 9 اگست کو چاروں صوبوں میں تاریخی دھرنے شروع ہوں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں جعلی سیٹیں، کسی طاقتور کی محبت نہیں چاہئے۔ پٹرول، بجلی کی قیمت کم کریں، آٹا، چینی سستی کریں۔
یہ بھی پڑھیئےَ : تین طاقتوں کی دفاعی شیلڈ؛ اسرائیل کی پیش قدمی کے خلاف عظیم ڈیٹرنس