جھیل سیف الملوک کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

Aug 07, 2026 | 09:23:AM
 جھیل سیف الملوک کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ضلعی انتظامیہ نے موسم میں بہتری کے بعد سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق اب سیاح روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جھیل سیف الملوک روڈ پر سفر کر سکیں گے۔ ایک ہفتہ قبل خراب موسمی صورتحال اور سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر اس سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھیل روڈ کو صرف سیاحوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اگر موسم دوبارہ خراب ہوتا ہے تو اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حالات کا جائزہ لے کر جھیل روڈ کو دوبارہ بند کرنے کے اختیارات رکھتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ آج کیابڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں؟

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی سفری ایڈوائزری اور موسمی پیشگوئی کی روشنی میں کسی بھی وقت جھیل سیف الملوک روڈ کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔

 سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل موسم اور سرکاری سفری ہدایات ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔