کپل شرما کے کیفے پر ایک مہینہ میں دوسری دفعہ گولیاں برسا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے ’کیپس کیفے‘ پر دوسری دفعہ فائرنگ کر دی گئی،اس حملے کی ذمہ داری دو مختلف گینگز گرپریت سنگھ المعروف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی نے قبول کی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں دوسری بار کامیڈین کے کیفے میں فائرنگ واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ تازہ واقعہ میں کم از کم 25 گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔حملے کی ذمہ داری دو مختلف گینگز گرپریت سنگھ المعروف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی نے قبول کی ہے۔وائرل ویڈیو میں گولیوں کی آوازوں کے درمیان ایک آواز بھی سنائی دے رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ہم نے ہدف کو کال کی تھی لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا، اس لیے ہمیں کارروائی کرنی پڑی۔ اگر اب بھی فون نہیں اٹھایا تو اگلی کارروائی جلد ممبئی میں کی جائے گی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اس سے قبل گذشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ’کیپس کیفے‘ پر پہلی بار فائرنگ کی گئی تھی تاہم اس وقت عملہ کیفے کے اندر موجود تھا۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔ کیفے کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تشدد کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے واقعے کے بعد ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے رکن ہرجیت سنگھ لڈی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’کپل شرما کے شو کے دوران ایک فنکار نے نہنگ سکھوں کے روایتی لباس اور طرز عمل پر مزاحیہ تبصرے کیے جس سے کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی۔ہرجیت سنگھ لُڈی انڈیا کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روک سکو تو روک لو۔۔سدرہ بی بی قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت میں پیشی پر ٹک ٹاک بناتا رہا