جلاؤ گھیراؤ مقدمات؛ملزمان کے وکلا کی عدم پیشی کے حاضری سماعت 13اگست تک ملتوی 

Aug 07, 2025 | 19:27:PM
جلاؤ گھیراؤ مقدمات؛ملزمان کے وکلا کی عدم پیشی کے حاضری سماعت 13اگست تک ملتوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جمال الدین جمالی)انسدا ددہشتگردی عدالت  لاہور نے کلمہ چوک پر کنٹینر اور ن لیگ کا آفس جلانے سمیت چار مقدمات کی ملزمان کے وکلا کی عدم پیشی کے حاضری سماعت 13اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک پر کنٹینراورمسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت چار مقدمات کا جیل ٹرائل  ہوا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ  لکھپت جیل میں سماعت کی،جیل میں برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی،مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں  گواہان پیش ہوئے،نیشنل پارک گلبرگ اور کلمہ چوک میں کنٹینرجلانے کے مقدمے میں بھی گواہان پیش ہوئے،مقدمات میں سرکاری  گواہان بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے ،ملزمان کے وکلا جیل میں اے ٹی سی کی دوسری عدالت میں مصروف تھے ،وکلا کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات کی کارروائی نہیں ہو سکی۔ 

عدالت نے چار مقدمات کے  ٹرائل کی کارروائی 13 اگست تک ملتوی کر دی،عدالت  نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا  گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کریں۔

یادرہے کہ زیر حراست ملزموں میں شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چودھری اور  میاں محمود الرشید شامل ہیں،مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: