این اے 129 ضمنی انتخاب : پی ٹی آئی کے حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

Aug 07, 2025 | 14:12:PM
این اے 129 ضمنی انتخاب : پی ٹی آئی کے حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما  حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے لیے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، یہ نشست مسلم لیگی رہنما میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

 پی ٹی آئی  کے سینئر رہنما حماد اظہر سمیت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حافظ نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ناگرہ نے بھی الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:PTI اراکین نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرائی،کمپرومائز نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 اگست تک جاری رہے گی، جس کی نگرانی ریٹرننگ افسر عثمان غنی کریں گے۔

این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 18 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگی۔

حلقہ این اے 129 لاہور کی ایک اہم نشست سمجھی جاتی ہے، جس پر مختلف سیاسی جماعتوں کے مضبوط امیدوار آمنے سامنے ہوں گے، اور سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں گذشتہ روز پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیئے تھے۔

 ذرائع آر او آفس کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔

 آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔