پی سی بی کے زیر اہتمام حنیف محمد ٹرافی کا آغاز29 اگست سے ہوگا

Aug 07, 2025 | 12:23:PM
پی سی بی کے زیر اہتمام حنیف محمد ٹرافی کا آغاز29 اگست سے ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی سی بی کے زیر انتظام نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 29 اگست کو 4روزہ حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔

قائد اعظم ٹرافی میں دو ٹاپ ٹیمیں شرکت کی حقدار ہوں گی، یوں پہلی بار اخراج سے بچنے کے لیے کراچی کا فائنل کھیلنا ضروری ہے۔

حنیف محمد ٹرافی میں شریک 12 ریجنل ٹیموں کو 2پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں فیصل آباد، لاہور بلوز، حیدرآباد، کراچی وائٹس، کوئٹہ، آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں

 پول بی میں راولپنڈی، فاٹا، کراچی بلوز، ملتان، ڈیرہ مراد جمالی اور لاڑکانہ کو رکھا گیا ہے۔

ہر پول میں راؤنڈ روبن لیگ کی بنیاد پر 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ون ڈے کل، قومی ٹیم کی برائن لارا سٹیڈیم میں بھر پورپریکٹس