ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کرنیوالی ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی

Aug 07, 2023 | 09:27:AM
 ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کرنیوالی ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کر پانے والی ویسٹ انڈیز ٹیم نے بھارت کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست سے دوچار کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارت کی طرف سے تلک ورما 51، ہاردیک پانڈیا 24اور ایشان کیشن 27 سکور بنا کر سر فہرست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن67، روومین پاول 21 اور شیمرن ہیٹمر 22 سکور بنا کر سر فہرست رہے۔

یہ بھی پڑھیں:دی ہنڈریڈ لیگ ، شاہین آفریدی کی پہلی گیند پر وکٹ لینے کی روایت برقرار