مراکش میں مسافر بس کوحادثہ، 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Aug 07, 2023 | 08:50:AM
مراکش میں مسافر بس کوحادثہ، 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) شمالی افریقی ملک مراکش میں مسافر بس کو حادثہ ، 24 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ مراکش کے وسطی صوبے ’’ایزیلال ‘‘میں پیش آیا جہاں منی بس مسافروں کو لیے ’’ڈیمنیٹ ‘‘قصبے میں لگنے والے  ہفتہ وار بازار کی طرف جارہی تھی،بازارکے قریب موڑ پر بس الٹ گئی جس سے 24 مسافر ہلاک ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا اور  زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں کے کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر پابندی عائد