بیوروکریسی میں تقررو تبادلے ، گریڈ21 کے ابرار احمد ایڈیشنل سیکرٹری انچارج مذہبی امور ڈویژن تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابرشہزادترک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ابرار احمد مرزا ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) مذہبی امور ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔
دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محمود حسن کو ایڈیشنل سکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ایوان صدر میں تعینات آفس مینجمنٹ گروپ، گریڈ 18 کے یاسر سردار کے ڈیپوٹیشن میں 20 دسمبر 2026 تک توسیع کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات اور جوائنٹ جاپان ورلڈ بنک گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام 2025-26 حاصل کرنے والی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی مہرین بلوچ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
مزید برآں بلوچستان حکومت میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے نجیب اللہ خان کی خدمات وزیراعظم دفتر کو واپس کی گئی ہیں اور سیکشن افسر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سید اسد حسن کو تبدیل کر کے انہیں اسسٹنٹ سیکریٹری وزیراعظم دفتر (انٹرنل) 3 سال کے لئے تعینات کیا گیا ہے، دریں اثناء پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 (ایکٹنگ چارج) کے زرک مرزا کا 18 اکتوبر 2025ء سے استعفٰی منظور کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ اور الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :نوجوانوں کیلئے ملازمت اور تکنیکی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم