شاہ رخ خان نے با اثر ترین شخصیت ہونے میں لیونل میسی، پرنس ہیری اور میگن مارکل کو پیچھے چھوڑ دیا

Apr 07, 2023 | 19:43:PM
شاہ رخ خان نے با اثر ترین شخصیت ہونے میں لیونل میسی، پرنس ہیری اور میگن مارکل کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ کے مشہور جریدے ٹائم کے ایک سروے میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے دنیا کی سب سے بااثر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ٹائم میگزین کی سب سے زیادہ بااثر افراد کی سالانہ فہرست میں مشیل یہو اور مارک زکربرگ جیسی دیگر قابل ذکر شخصیات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔سروے میں قارئین نے ان مشہور ترین افراد کا انتخاب کیا جو ان کے نزدیک دنیا میں سب سے زیادہ بااثر شخصیات ہیں۔ٹائم میگزین کے مطابق سروے میں بارہ لاکھ افراد نے حصہ لیا اور شاہ رخ خان کو چار فیصد ووٹوں کے ساتھ سب شخصیات پر سبقت حاصل  ہوئی ۔ووٹنگ کیلئے لسٹ میں شامل افراد میں لیونل میسی، پرنس ہیری، میگن مارکل، سرینا ولیمز، مشیل یےہو اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔

بالی وڈ کنگ نے چار برس بعد فلم"پٹھان" کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی اور ہر طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، شاہ رخ خان کی فلم "جوان" رواں برس ریلیز ہوگی اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی.