امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک

Apr 07, 2023 | 17:53:PM
 امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک
سورس: @instagram/ kimkardashian
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی نارتھ ویسٹ کے اکاؤنٹ پر بھی ٹک ٹاک کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی لگا دی گئی ہے،کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر 15.5 ملین فالوورز اور 454 ملین سے زیادہ لائکس تھے جو اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی ماڈل کے مداحوں کی جانب سے ایسے سکرین شاٹس شیئر کیے جن میں بتایا کیا گیا ہے کہ اس صفحہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر سوالات کے ڈھیر لگا دیئے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے تاحال کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔