نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ، ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ہو گیا

Apr 07, 2023 | 17:48:PM
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ، ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز  کیلئے  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزکے لیے  ریحان الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کردیا ہے، گرانٹ بریڈ برن ہیڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، عبدالرحمن ٹیم کے معاون کوچ، اینڈریو پیوٹیک بیٹنگ کوچ جبکہ عمر گل باولنگ کوچ ہوں گے ،ڈیریکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ،طلحہ اعجاز انالسٹ ہوں گے۔