عید الفطر کس دن ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

Apr 07, 2023 | 15:47:PM
عید الفطر کس دن ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے حوالے سے فکر ہوتی ہے کہ یہ کس دن ہوگی ،خصوصاً سرکاری ملازمین کو متحدہ عرب امارات  سےتعلق رکھنے والے ماہر فلکیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ عیدالفطر کا پہلا دن 21 اپریل کو ہو سکتا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان کا پوراچاندجمعرات 20 اپریل 2023ء کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر36 منٹ پر ہو گاجبکہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر 13 منٹ پر پیدا ہو گا اور یہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق اگرحکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تومتحدہ عرب امارات (یو اےای) کے شہریوں اور رہائشیوں کوجمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک عید کی چار چھٹیاں ہوں گی۔

ضرور پڑھیں :ایک روزہ چھوڑنے کا کتنا فدیہ ؟ مفتی منیب الرحمان نے بتا دیا

دنیا بھر کے مسلمانوں ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کوعیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپورخوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے رمضان میں روزے رکھتے ہیں اورعید رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔