وزیراعظم سے آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

Apr 07, 2023 | 11:27:AM
وزیراعظم سے آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج ہوگا۔ اجلاس میں سول وعسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کے سربراہان قومی سلامتی پربریفنگ دیں گے۔

ضرور پڑھیں :وزیر اعظم پر توہین عدالت کا خطرہ؟ فل کورٹ بن پائے گا؟

ذرائع کے مطابق انتخابات کے معاملے پر سیکیورٹی ماحول سازگار ہے یا نہیں؟، اجلاس میں اس پر بھی غور کیا جائے گا دیگر قومی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔اجلاس میں سول وعسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کےسربراہان قومی سلامتی پربریفنگ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادیوں اور رہنماؤں کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔