ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

Apr 07, 2023 | 09:56:AM
ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک   رہنے کا امکان ہے،   پنجاب اور خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع   میں بھی موسم  خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ بلوچستان کےچند علاقوں کے علاوہ بیشتر اضلاع  میں  موسم خشک رہے گا اور کشمیر اور  گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں: سگریٹ لائٹر سے واشنگ مشین میں دھماکا، ویڈیو 

صوبہ بلوچستان   کی ساحلی  پٹی  میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے، کو ئٹہ، چمن، مستونگ،زیارت، ہرنائی، قلات، بار کھان  میں    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کےبیشتر اضلاع   میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ یعنی کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں کے سوا ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔