عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات، ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت

Apr 07, 2023 | 00:15:AM
عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات، ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت
کیپشن: عمران خان سے پرویز الٰہی ملاقات کر رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی،ملاقات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے امپورٹڈ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیئے ، نااہل حکومت جتنا مرضی روئے الیکشن ہر صورت میں ہوں گے ،عمران خان کاکہناتھا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف قرارداد لانے والوں کے خلاف نااہلی ریفرنس جمع کرا رہے ہیں، ہماری پارٹی اورعوام عدلیہ کے تحفظ کیلئے باہر آنے کا تیار رہے، عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کر رہا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی نے کہاکہ غیرآئینی قراردادیں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں روک سکتیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرکے عقلمندی دکھائی، حکومت ہٹ دھرمی اور غیر آئینی روش ترک کردے،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف لندن بیٹھ کر بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چل پڑے ، نواز شریف بانی ایم کیو ایم کے انجام سے عبرت حاصل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا 23اپریل کو ملک بھر میں سائرن بجانے کا اعلان ، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی