قاسم سوری اور دوست  مزاری ٹوئٹر پرآمنے سامنے۔ لفظی جنگ چھڑ گئی

Apr 07, 2022 | 11:40:AM
قاسم سوری اور دوست  مزاری ٹوئٹر پرآمنے سامنے۔ لفظی جنگ چھڑ گئی
کیپشن: دوست  مزاری اورقاسم سوری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ چِھڑ گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق دوست محمد مزاری نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں قاسم سوری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے۔‘

 انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’میں آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا، عمران خان مجھ پر چاہے غداری کا لیبل لگادیں۔‘

اس ٹوئٹ پر قاسم سوری بھی خود کو ردعمل دینے سے نہ روک پائے اور  لکھا کہ ’آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے لئے خون میں وفا، بہادری، جذبہ، دھرتی ماں سے محبت، غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہیے ہوتاہے۔‘

 قاسم سوری نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکر شپ عمران خان کےنام پر لی اور ضمیر فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دیا۔ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔‘

 خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے آگئے،جس سےصوبے میں آئینی بحران مزید سنگین ہو گیا ۔
 یہ بھی پڑھیںالیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ  کا اعلان ہو گیا