کراچی میں رہائشی سوسائٹی کی کیش وین سےکروڑوں روپے لوٹ لیے گئے

Sep 06, 2025 | 19:06:PM
 کراچی میں رہائشی سوسائٹی کی کیش وین سےکروڑوں روپے لوٹ لیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کراچی میں منگھوپیر روڈ پر رہائشی سوسائٹی کی کیش وین سےکروڑوں روپے لوٹ لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز 5 مسلح افراد نے کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹے اور واقعہ منگھوپیر تھانے سے 2کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا،پولیس نے بتایاکہ مقدمہ سوسائٹی کے سکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں منگھوپیرتھانے میں درج کرلیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہماری سوسائٹی کی کیش وین نجی بینک کے سامنے آکر رکی، ہمارا رائیڈر  22لاکھ سے زائدرقم کا تھیلا کیش وین سے لےکربینک چلاگیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ کیش وین واپس جانے لگی تو پانچ مسلح ڈاکوؤں نےگھیرلیا اور ملزمان کیش وین سے پیسوں سے بھرا تھیلا چھین کر 2موٹرسائیکلوں پر فرارہوگئے،متن کے مطابق چھینے گئے تھیلے میں 2کروڑ 32لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم تھی، ڈاکو سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ اور گولیاں بھی چھین کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ’سکیورٹی خدشات‘ پر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل